30 جولائی 2013 - 19:30
سعودی عرب کا تمام سلام پر دباو، حزب اللہ کو حکومت میں شامل نہ کیا جائے

سعودی عرب نے حزب اللہ لبنان کو نئي حکومت میں شامل کرنے سے روکنے کے لیے لبنان کے نئے وزیراعظم تمام سلام پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب نے حزب اللہ لبنان کو نئي حکومت میں شامل کرنے سے روکنے کے لیے لبنان کے نئے وزیراعظم تمام سلام پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چودہ مارچ اتحاد نے بھی کہ جو سعودی عرب کا اتحادی ہے، یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کی فوجی شاخ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بہانے حزب اللہ کو نئی حکومت میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔واضح رہے کہ لبنان کے سابق وزیراعظم نجیب میقاتی نے مارچ دو ہزار تیرہ کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد لبنان کے صدر میشل سلیمان نے چھ اپریل کو تمام سلام کو نیا وزیراعظم نامزد کر کے نئي حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔تمام سلام کو نئی حکومت بنانے کے لیے لبنان کی پارلیمنٹ کے ایک سو اٹھائیس ارکان میں سے ایک سو چوبیس ارکان نے ووٹ دیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے آج لبنان کی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے تیرہ فوجیوں نے آج ایک مرکاوا ٹینک کی مدد سے لبنان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی۔ اس خلاف ورزی کے دوران ایک اور اسرائيلی ٹینک نے بھی ان فوجیوں کو صیہونی حکومت کی حدود کے اندر مدد فراہم کی۔ واضح رہے کہ اسرائيلی فوجی اپنے ان اقدامات سے سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲